Pages

Saturday, 30 March 2013

Gajar Ki Kheer ~ Urdu




گاجر کی کھیر

اجزائے ترکیبی اور اشیائے ضروریہ

گاجر ۔ دو کلو گرام ۔ اچھی طرح دھو کر کش کی ہوئی

چاول ۔ ایک پاؤ

دودھ ۔ ڈیڑھ کلو گرام

بادام حسب ذائقہ۔ بادام کو بھگو کر ان کے چھلکے اتار لیے جائیں

پستہ ۔ حسب ذائقہ

الائچی ۔ باریک پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

برفی ۔ ایک پاؤ

کیوڑا ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

شکر یا چینی حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

کھیر پکانے سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل چاولوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ ایک پتیلے میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب دودھ اچھی طرح ابلنے لگے تو اس میں بھیگے ہوئےچاول ڈالتے جائیں اور چمچے کی مدد سے دودھ کو ہلاتے جائیں۔ چاول ڈال کر تھوڑی دیر پکنے دیں اور پھر اس میں کش کی ہوئی گاجریں شامل کر کے اسے تقریبا پون گھنٹے کے لیے پکنے کے لیے چھوڑ دیں، پون گھنٹے کے بعد کھیر گاڑھی ہونا شروع ہو جائے گی ۔ اب اس میں چمچ چلانا شروع کریں اور برفی اور شکر اس میں شامل کر دیں۔ شکر یا چینی آخر میں شامل کرنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ کھیر دیگچی کے پیندے میں نہیں لگے گی کیوں کہ چینی کی یہ خاصیت ہے کہ وہ جلد جل جاتی ہے۔ اب اتارنے سے کچھ دیر قبل اس میں بادام، پستے اور پسی ہوئی الائچی کے ساتھ تھوڑ سا کیوڑا ڈالیں اور ڈھکن اچھی طرح بند کر کے آگ بند کر دیں۔

پیش کرتے وقت ثابت بادام اور پستے سے بھی سجایا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر پستے اور چینی کو بلنڈر کی مدد سے تھوڑا سا پیس لیا جائے اور اس کی مدد سے کھیر پر خوبصورت نقش و نگار بنا لیے جائیں تو ذائقے کے ساتھ ساتھ منظر بھی دلکش ہو جاتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment