چاول ابلے ہوئے دو پیالی
شملہ مرچ ایک عدد
لال مرچ کٹی ہوئی چائے کا ڈیرھ چمچ
چکن بون لیس آدھا کلو
کالی مرچ چائے کا آدھا چمچ
ٹماٹر دو عدد
نمک حسب ذائقہ
مایونیز کھانے کے دو چمچ
کریم چار چمچ
گاجر ایک عدد
ٹماٹو کیچپ/چلی ساس/سویا ساس
لہسن پسا ہوا کھانے کا ایک ایک چمچ
ہری پیاز ایک عدد
انڈے ابال لیں تین عدد
اسپیگٹیز آدھا پیکٹ
بند گوبھی ایک عدد
فرنیچ فرائز حسب ضرورت
ترکیب؛
تیل گرم کریں اس میں چکن ڈال کر بھونیں پھر اس میں لہسن، نمک، کٹی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ جب ٹماٹر کا پانی خشک ہوجائے تو کالی مرچ، سویا ساس، چلی ساس اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر بھونیں اور اس کو علحیدہ رکھ لیں۔
اب تمام سبزیوں کو بھی فرائی کرلیں۔ انہیں بھی علحیدہ رکھ دیں۔
اسپیگٹیز اور چاول بوائل کرلیں۔
مایونیز اور کریم مکس کرلیں۔
انڈوں کو گول سلائس میں کاٹ لیں۔
اب تمام چیزوں کو باری باری تہہ لگائیں۔
پہلے چاول پھر چکن پھر سبزیاں پھر انڈے، اسپیگٹیز، فرینچ فرائز، مایونیز اور چاہیں تو اوپر سے لہسن کا بگھار لگا لیں۔
No comments:
Post a Comment