اٹالین پریازو پزا پائی
Italian Priazo Pizza Pie
Italian Priazo Pizza Pie
(کسی بھی طریقے سے جیسے بھی چاھیں قیمہ بھون لیں۔)
قیمہ ؛؛؛ ڈیڑھ کپ یا 1 پاؤ
ٹماٹر ؛؛؛ 1 عدد چوپڈ
تیل 2 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ
کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
آئل میں ادرک لہسن پیسٹ اور قیمہ ڈال دیں۔پھر کٹی لال مرچ،نمک،اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔اور 10-12 منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کربھون لیں۔برنر سے ہٹا کر ٹھنڈا کر کے اسمیں ہرا دھنیہ ، ہری مرچ اور گرم مصالحہ اور اور اگر چاھیں تو ایک چوپڈ پیاز بھی ڈال کر مکس کر لیں۔
فِلنگ :
بُھنا قیمہ
ٹماٹو کیچپ
پیاز
ٹماٹر
شملہ مرچ
چیزچیڈر یا موزریلا
dough
ڈو کو 2 حصوں ممیں ڈیوائیڈ کر لیں۔
اوون ٹرے کی آئلنگ کریں۔
پہلے ایک روٹی کو 10 انچ بیل کر اوون ٹرے میں رکھ کر اس پرکیچپ، پھر قیمہ،ڈال دیں۔پھر اس پر چوپڈ شملہ مرچ اور پیاز اچھی طرح ڈال دیں۔اور اوپر چییز ڈال دیں۔
سییم ویسے جیسے پزے کیلئیے کرتے ھیں۔
اب دوسری روٹی ،کو بیل کر پہلی روٹی (جس پر فلنگ والا مکسچر پھیلایا) کے اوپر رکھ کر اچھی طرح انگلی سے یا پھر کانٹے سے کناروں کو بند کر دیں اور پھر اس پر اچھی طرح انڈے کی کوٹنگ کر کے 200 سیلسیئس پر پری ہیٹڈ اوون میں 30 منٹس کیلئیے بیک کر لیں۔
No comments:
Post a Comment