Pages

Monday, 29 July 2013

Aalu Cheese Chicken Noodles Pasta Kabab ~ Urdu Recipe


آلو ،چیز،چکن نوڈلز(پاسٹا) کباب


کوکنگ ٹائم 30 منٹ


آلو- 5 بڑے والے کاٹ کر دھو کر نمک ڈال کر ابال لیں۔

نمک ٓایک چٹکی
آئل- آدھا کپ----- شیلو فرائی کرنے کے لئے۔
کوئی سی بھی گھر میں موجود چیز(پنیر) -آدھا کپ
اجینو موتو-آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ پسی ہوئی اور کٹی ہوئی دونوں حسب ضروت
پاسٹا یا نوڈلز ابلی ہوئی -ایک چائے کا کپ
چکن نمک اور کالی مرچ میں ابلی ہوئی ایک چائے کا کپ
کارن اسٹارچ- 3 ٹیبل اسپون
اناردانہ ٓ ایک ٹیبل اسپون(آپشنل)
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کتری ہوئی۔ ٹاول پیپر یا دھوپ میں خشک کرنے کے بعد

تھوڑا سا ثابت دھنیا-(آپشنل)



آلو، بون لیس چکن کے چھوٹے ٹکڑے نوڈلز یا کسی بھی ٹائپ کا گھر میں موجود پاسٹا الگ الگ برتنوں میں ابلنے کے لئے رکھ دیں اور خود اتنی دیر میں ہرا دھنیہ اور مرچوں کو دھو کر سکھانے کے بعد باریک کتر کے باقی سارے مصالحے اس میں ملا دیں سوائے کارن اسٹارچ کے۔ نمک کا خاص خیال رکھیں ذیادہ نا ہو جائے کیونکہ آلو بھی نمک میں ابلے ہیں، چیز میں بھی نمک ہو گا اور اجینو موتو بھی نمک ہی ہے۔ اس لئے سب قسم کے نمک ایک ایک چٹکی بھی کافی ہوں گے۔ ساتھ ساتھ چکھتے رہیں(ذیادہ ھونے کی صورت میں دو مزید آلو ابلا کر ملا دیں۔)


جب چکن ،نوڈلز اور آلو ابل جائیں تو انکو اچھی طرح چھان کر پانی کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے بعد چکن اور آلو کو میش کر کے اور نوڈلز یا پاسٹا کو ویسے ہی باقی مصالحے میں ملا دیں۔ اب اس آمیزے کو چھکنے کے بعد اگر پرفیکٹ لگ رہا ھے تو اپنی پسند کی شکل کی ٹیکیاں بنا لیں اور پہلے آئل کو تیز گرم گرنے کے بعد دوبارہ درمیانی آنچ پر یہ کباب کارن اسٹارچ میں (اگر کارن اسٹارچ نہیں ہے تو بریڈ کرمبز بھی یوز کر سکتے ہیں) لپیٹ لپیٹ کر آئل میں ڈالتے جائیں، ایک سائیڈ دو یا تین منٹ میں تیار ہو جاتی ھے۔ گولڈن براؤن کرسپی ھو جائیں تو نکال کر پیپیر ٹاول میں رکھتے جائیں۔ بہت مزے کے بنتے ہیں۔

گرم گرم چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔


نوٹ

بچوں کے لئے مرچیں کم رکھی جا سکتی ہیں آدھے حصے میں اور باقی آدھے آمیزے میں مزید مصالحے یا مرچیں بھی ذیادہ ملائئ جا سکتی ہیں۔ ضروری نہیں اس میں سے ہر چیز آپ ضرور استعمال کریں گے۔ جو گھر پر ہے ٹھیک ہے جو نہیں ہے اللہ مالک ہے اسکے بغیر ہی بنا لیں۔

میرا مقصد کوکنگ کو بہت آسان بنانا ہے اس لئے ناپنے کا پیمانہ چمچے اور چائے کے کپ یوز کروں گی تاکہ ھر ایک کو ایک سیکینڈ میں پتہ لگ سکے۔۔



No comments:

Post a Comment