Showing posts with label Urdu Recipes. Show all posts

Aalu Cheese Chicken Noodles Pasta Kabab ~ Urdu Recipe

0 comments

آلو ،چیز،چکن نوڈلز(پاسٹا) کباب


کوکنگ ٹائم 30 منٹ


آلو- 5 بڑے والے کاٹ کر دھو کر نمک ڈال کر ابال لیں۔

نمک ٓایک چٹکی
آئل- آدھا کپ----- شیلو فرائی کرنے کے لئے۔
کوئی سی بھی گھر میں موجود چیز(پنیر) -آدھا کپ
اجینو موتو-آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ پسی ہوئی اور کٹی ہوئی دونوں حسب ضروت
پاسٹا یا نوڈلز ابلی ہوئی -ایک چائے کا کپ
چکن نمک اور کالی مرچ میں ابلی ہوئی ایک چائے کا کپ
کارن اسٹارچ- 3 ٹیبل اسپون
اناردانہ ٓ ایک ٹیبل اسپون(آپشنل)
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کتری ہوئی۔ ٹاول پیپر یا دھوپ میں خشک کرنے کے بعد

تھوڑا سا ثابت دھنیا-(آپشنل)



آلو، بون لیس چکن کے چھوٹے ٹکڑے نوڈلز یا کسی بھی ٹائپ کا گھر میں موجود پاسٹا الگ الگ برتنوں میں ابلنے کے لئے رکھ دیں اور خود اتنی دیر میں ہرا دھنیہ اور مرچوں کو دھو کر سکھانے کے بعد باریک کتر کے باقی سارے مصالحے اس میں ملا دیں سوائے کارن اسٹارچ کے۔ نمک کا خاص خیال رکھیں ذیادہ نا ہو جائے کیونکہ آلو بھی نمک میں ابلے ہیں، چیز میں بھی نمک ہو گا اور اجینو موتو بھی نمک ہی ہے۔ اس لئے سب قسم کے نمک ایک ایک چٹکی بھی کافی ہوں گے۔ ساتھ ساتھ چکھتے رہیں(ذیادہ ھونے کی صورت میں دو مزید آلو ابلا کر ملا دیں۔)


جب چکن ،نوڈلز اور آلو ابل جائیں تو انکو اچھی طرح چھان کر پانی کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے بعد چکن اور آلو کو میش کر کے اور نوڈلز یا پاسٹا کو ویسے ہی باقی مصالحے میں ملا دیں۔ اب اس آمیزے کو چھکنے کے بعد اگر پرفیکٹ لگ رہا ھے تو اپنی پسند کی شکل کی ٹیکیاں بنا لیں اور پہلے آئل کو تیز گرم گرنے کے بعد دوبارہ درمیانی آنچ پر یہ کباب کارن اسٹارچ میں (اگر کارن اسٹارچ نہیں ہے تو بریڈ کرمبز بھی یوز کر سکتے ہیں) لپیٹ لپیٹ کر آئل میں ڈالتے جائیں، ایک سائیڈ دو یا تین منٹ میں تیار ہو جاتی ھے۔ گولڈن براؤن کرسپی ھو جائیں تو نکال کر پیپیر ٹاول میں رکھتے جائیں۔ بہت مزے کے بنتے ہیں۔

گرم گرم چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔


نوٹ

بچوں کے لئے مرچیں کم رکھی جا سکتی ہیں آدھے حصے میں اور باقی آدھے آمیزے میں مزید مصالحے یا مرچیں بھی ذیادہ ملائئ جا سکتی ہیں۔ ضروری نہیں اس میں سے ہر چیز آپ ضرور استعمال کریں گے۔ جو گھر پر ہے ٹھیک ہے جو نہیں ہے اللہ مالک ہے اسکے بغیر ہی بنا لیں۔

میرا مقصد کوکنگ کو بہت آسان بنانا ہے اس لئے ناپنے کا پیمانہ چمچے اور چائے کے کپ یوز کروں گی تاکہ ھر ایک کو ایک سیکینڈ میں پتہ لگ سکے۔۔




Read More »

Fruit Lassi ~ Video ~ Cook With Faiza

0 comments
.
.
.
.
.
.


Read More »

Gola Kebab ~ Video ~ Cook With Faiza

0 comments


.
.
.
.


Read More »

Lahori Chargha ~ Video ~ Cook With Faiza

0 comments


.
.
.
.
.




Read More »

Bhindi Masala ~ Urdu Recipe

0 comments

بھنڈی مصالحہ
اجزا


بھنڈیاں آدھا کلو
کوکنگ آئل پانچ کھانے کے چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
سبز مرچ تین عدد کٹی ہوئی
پیاز ایک عدد
ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کوکونٹ دو چائے کے چمچ ۔ کدوکش کیا ہوا
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی ڈیڑھ کپ
ٹماٹر تین عدد کٹے ہوئے
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ ۔ کٹا ہوا


ترکیب



بھنڈی کے دونوں سرے اُتار کر اسے دو حصوں میں کاٹ لیں۔

ایک پین میں آئل گرم کریں اور اس میں کلونجی، سبزمرچ اور پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

ہلدی پاؤڈر، کوکونٹ اور نمک ڈال کر مزید ایک منٹ کے لیے پکائیں۔

اس میں بھنڈی ڈال کر تین سے پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں۔

اب دہی اور ٹماٹر شامل کرکے بھنڈی کے گل جانے تک پکائیں۔

آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر مکس کرلیں۔

گرما گرم بھنڈیاں دہی کے ساتھ تیار ہیں چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔








Read More »

Fish Biryani ~ Urdu Recipe

0 comments

فش بریانی 

اجزاء


مچھلی آدھا کلو
چاول آدھا کلو
تیل آدھا کپ
میتھی کے پتے چار گٹھی
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
دھنیا دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
زیرہ دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد (کٹے ہوئے
دہی ایک کپ
پیاز ایک کپ (تلی ہوئی
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
زردے کا رنگ تھوڑا سا
پانی حسبِ ضرورت
مچھلی مصالحہ حسبِ ضرورت

ترکیب


ایک برتن میں تیل گرم کریں۔
اس میں میتھی کے پتے، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، پسا زیرہ، نمک ، مچھلی مصالحہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب کٹے ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔
پھر دہی اور تلی ہوئی پیاز شامل کرکے مکس کر لیں۔
اب مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر مزید پانچ منٹ پکا لیں۔
آخر میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
چاولوں کو حسبِ ضرورت نمک اور پانی کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں۔
اَب ایک بڑی دیگچی میں ایک تہہ اُبلے ہوئے چاول کی لگائیں۔
اس پر تیار کیا ہوا مچھلی مصالحہ ڈال دیں۔ اُوپر بچے ہوئے چاول ڈال دیں۔
پھر زردے کا رنگ تھوڑے سے پانی میں گھول کر پھیلائیں اور پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
مصالحے دار فش بریانی تیار ہے۔






Read More »

Butter Cookies Naan Khatai ~ Urdu Recipe

0 comments



 بٹر کوکیز یا نان خطائی

میدہ تین سو گرام
پسی چینی ڈیڑھ سو گرام 
مکھن ڈیڑھ سو گرام 
بیکنگ ہاوڈر دو ٹی سپون
میٹھا سوڈا ہاف ٹی سپون
الائچی پاوڈر ایک ٹی سپون

اوون کو ۱۹۰ ڈگری پر پری ہیٹ کر لیں۔میدے میں بیکنگ پاوڈر، میٹھا سوڈا اور الائچی پاوڈر ڈال کر چھان لیں۔ مکھن اور چینی کو اچھی طرح بیٹر سے بیٹ کر لیں اور پھر میدہ اس میں ملا دیں اور اچھِ طرح گوندھیں اس مرحلے پر ڈو کچھ کرمبلی سا ہو رہا تھا تو میں نے تھوڑا سا گرم دودھ شامل کیا اور گوندھ لیا اور پھر تھوڑا سا ڈو لے کر ہتھیلی پر فلیٹ کر کے اور درمیان میں ہلکا سا پریس کر کے اوون ٹرے میں رکھتے جائیں فاصلے کے ساتھ اور پھر انڈے کی زردی لگا کر حسب منشا کٹے بادام پستے یا پسا ناریل جو بھی موجود ہو اوپر ڈال دیں اور اندازن ۱۵ منٹ کے لئے اوون کے درمیانے شیلف مین بیک کر لیں۔



Read More »

Italian Priazo Pizza Pie ~ Urdu Recipe

0 comments
اٹالین پریازو پزا پائی
Italian Priazo Pizza Pie


(کسی بھی طریقے سے جیسے بھی چاھیں قیمہ بھون لیں۔)

قیمہ ؛؛؛ ڈیڑھ کپ یا 1 پاؤ
ٹماٹر ؛؛؛ 1 عدد چوپڈ
تیل 2 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ
کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ



آئل میں ادرک لہسن پیسٹ اور قیمہ ڈال دیں۔پھر کٹی لال مرچ،نمک،اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔اور 10-12 منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کربھون لیں۔برنر سے ہٹا کر ٹھنڈا کر کے اسمیں ہرا دھنیہ ، ہری مرچ اور گرم مصالحہ اور اور اگر چاھیں تو ایک چوپڈ پیاز بھی ڈال کر مکس کر لیں۔


فِلنگ :

بُھنا قیمہ
ٹماٹو کیچپ
پیاز
ٹماٹر
شملہ مرچ
چیزچیڈر یا موزریلا


dough




ڈو کو 2 حصوں ممیں ڈیوائیڈ کر لیں۔
اوون ٹرے کی آئلنگ کریں۔

پہلے ایک روٹی کو 10 انچ بیل کر اوون ٹرے میں رکھ کر اس پرکیچپ، پھر قیمہ،ڈال دیں۔پھر اس پر چوپڈ شملہ مرچ اور پیاز اچھی طرح ڈال دیں۔اور اوپر چییز ڈال دیں۔
سییم ویسے جیسے پزے کیلئیے کرتے ھیں۔

اب دوسری روٹی ،کو بیل کر پہلی روٹی (جس پر فلنگ والا مکسچر پھیلایا) کے اوپر رکھ کر اچھی طرح انگلی سے یا پھر کانٹے سے کناروں کو بند کر دیں اور پھر اس پر اچھی طرح انڈے کی کوٹنگ کر کے 200 سیلسیئس پر پری ہیٹڈ اوون میں 30 منٹس کیلئیے بیک کر لیں۔


Read More »

Fish Fry ~ Urdu Recipe

0 comments

فرائڈ فش



(مصالحوں کی مقدار اندازا” لکھی ھے اپنے ٹیسٹ کے مطابق ڈال لیں۔ اور فش کا چھوٹا پیس فرائے کر چیک کر لیں پھر ضرورت کے مطابق ایڈ کر لیں۔)

فش ڈھائی کلو
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ 3 کھانے کے چمچ
سوکھا دھنیہ 3 کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
 لیموں 6 عدد چھوٹے 
ادرک لہسن پیسٹ 4 کھانے کے چمچ



فش میں تمام مصالحے ڈال کر اوور نائٹ میرینیٹ ھونے دیں۔ یا دو تین دن ۔ پھر ڈیپ فرائے کر لیں۔
اگر چاھیں تو پیسن میں نمک ،ریڈ مرچ ،مکس (یہ بیٹر بہت تھِک نہ ہو)کر کے اس کی کوٹنگ فش پر لگا کر فرائے کر لیں۔

چٹنی


پیاز 3 عدد  چھوٹے سائز کی
لہسن کے کلووز ؛؛؛ 2 عدد
گول ثابت لال مرچ ؛؛؛ 3 عدد
ہری مرچیں ؛؛؛ 6 عدد بڑی
نمک
سوکھا دھنیہ ؛؛؛ 1Tab sp (پسا ھوا)
لال مرچ پسی ھوئی ؛؛؛ ہاف Tab sp سے کم
انار دانہ ؛؛؛ 1Tab sp بھر کر
ہرا دھنیہ ؛؛؛ 2Tab sp


اناردانہ اور لہسن کو چوپ کر لیں۔اب اسمیں ہری مرچ ، نمک لال مرچ ،گول لال مرچ ،اور پیاز ڈال کر چوپ کرلیں ساتھ ہی سوکھا دھنیہ ڈال دیں ۔اور آخر مین ہرا دھنیہ ڈال کر چوپ کرلیں۔


Read More »

Chicken Karahai Dhaba Style ~ Video By ~ Cook With Faiza

2 comments







Read More »

Karahi Gosht ~ Urdu & English Recipe

0 comments


اجزاء


گوشت ڈیڑھ کلو گرام (مٹن یا بیف)
ادرک ڈیڑھ چھٹانک (باریک کَٹا ہوا)
لہسن چار چائے کے چمچ (پسا ہوا)
مکھن چھ اونس
کوکنگ آئل تین چوتھائی کپ
ٹماٹر ایک پاؤ
ہری مرچ بارہ عدد (کَٹی ہوئی)
دہی ایک کپ
اخروٹ پچاس گرام (باریک کٹے ہوئے
بڑی اور چھوٹی الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
سبز الائچی چار سے چھ عدد (ثابت)
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب


گوشت کو چھوٹی چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیں۔
گوشت کو لہسن دو گلاس پانی اور ایک چمچ نمک ڈال کر پکنے کےلئے رکھ دیں۔
جب گوشت میں پانی تھوڑا سا رہ جائے تو اس میں مکھن، تیل، ادرک، ہری مرچ، نمک، لال مرچ پاؤڈر اور پسا ہوا گرم مصالحہ بھی ڈال دیں۔
پانچ منٹ پکنے دیں پھر دہی پھینٹ کر ڈال کر دیں۔
دہی خشک ہو جائے تو ٹماٹر کاٹ کر مزید کچھ دیر بھونیں۔
کڑاہی گوشت جب تیار ہو جائے تو ہرا دھنیا اور سبز الائچی ڈال کر پیش کریں۔


Kairi gosht:

(Mutton with green unripe mangoes)

Ingredients:

1/2 kg mutton
5 medium onions (chopped)
I large kairi (cut into large cubes)
2 large tomatoes ( chopped)
Oil- 1/2 cup
2 tbsp. ginger garlic paste
1tbsp. Red chilli powder
Salt- 1 tbsp.
Turmeric powder- 1/2 tsp (haldi)
Coriander powder- 1 tbsp. (dhaniya)
Green chillies- 5-6 (chopped)
Feugreek leaves (methi leaves)- 10 gm
Coriander leaves (kothimeer) - 10 gm (chopped)
Water- 1/2 cup

Procedure:

1. In a preassure cooker heat oil, add chopped onions and fry until it starts browning.
2. Now add the salt, gg paste, and all other dry spices. Mix well and fry for another minute.
3. Add the mutton and sauté well for 2-3 mins.
4. Add the kairi, tomatoes, fenugreek leaves and water. Sauté for another minute. Cover with the lid and cook until 5-6 whistles.
5.Turn off the stove, take off the cooker from heat and leave it on the counter for about 10 mins until all the pressure is released.
6. Finally, open the lid, add the chopped green chillies and coriander. Serve.


Read More »

Gulab Jaman ~ Urdu Quick Recipe

0 comments

 کوئک انسٹینٹ گلاب جامن

اس طریقے سے صرف 30 منٹ میں گلاب جامن بن جاتے ہیں اور درمیان سے سخت بھی نہیں ہوتے

بسکوئک- دو کپ 
ہری الائچی -کچھ دانے
روح کیوڑہ- 3 قطرے
چینی 2 کپ
وپ کریم ایک پیکٹ۔

کھلے برتن میں چائے کا ایک کپ بسکوئک اور ایک وپ کریم 
( گول سا پیکٹ ملتا ھے ھر اسٹور پر آئس کریم کی طرح جما جما سا ھوتا ھے، عموما کیک وغیرہ کی آئسنگ بھی اسی وپ کریم سے بنتی ھے)

ان دونوں کو ملا دیں اور انکو 5 منٹ تک زور زور سے پھینٹیں اور 10 منٹ کے لئے سائڈ پر رکھ دیں۔ بعد میں بھی آپکو آمیزہ ذرا سخت لگ رہا ھو تو تھوڑا سا "گیلا" دودھ ڈال لیں اور اگر ضرورت سے زیادہ پتلا ھو گیا ھے تو گھر میں رکھا ھوا تھوڑا سا خشک دودھ ڈال دیں اور اس کے بعد گلاب جامن بنا کر رکھتے جائیں۔ ہر بار ہاتوں کو پانی سے ذرا سا نم کر لیں تو چپکتے نہیں ہیں۔۔
سب سے پہلے ایک بڑے اور قطر میں کھلے برتن میں 4 گلاس پانی اور 2 کپ شکر ڈال کر اس کو چولہے پر چڑھا دیں اور خوشبو کے لئے اس میں کچھ ہری الائچی اور تھوڑا------ 3 قطرے روح کیوڑہ ایسنس بھی ڈال دیں اور اس کو چولھے پر تب تک پکایئں جب تک پانی 2 سے 3 گلاس باقی رہ جائے اور تھوڑا تھک ہو جائے
اب چولہے کو صرف hot پر سٹ کر کے چھوڑ دیں یعنی آنچ کافی کم ھو
دوسرے چولہے پر ایک پین میں پہلے آئل کو اچھی طرح گرم کریں پھر بالکل ہلکی آگ کر کہ پہلے صرف ایک گلاب جامن ڈال کر دیکھیں کہ آپکو اندازہ ھو جائے جل رہے ھیں یا ٹھیک بن رہے ہیں۔ اگر وہ ٹھیک بن جائے تو اللہ کا نام لے کر باقی بھی ڈال دیں
اگر وہ سخت یا نرم ہے تو دونوں کو اوپر دیے گئے طریقے کے مطابق فکس کیا جا سکتا ہے۔
۔ مناسب آنچ دیکھ کر باری باری سارے ڈالتے جائیں ۔ انکو ہلکی آگ پر پکانا ضروری ہے۔ اپنی پسند کا رنگ ھو جانے پر نکال لیں اور شیرے میں ڈبوتے جا ئیں۔
آخر میں بڑی احتیاط سے سروینگ ڈش میں نکال کر کٹے ھوئے بادام اور پستہ وغیرہ سے گارنش کر کے گرم یا ٹھنڈا کسی بھی شکل پیش کریں اور سب کی دعایئں لیں۔


Read More »

Beson Wala Naan ~ Urdu Detailed Recipe

0 comments
بیسن والا نان



بیسن
نمک
لال مرچ پسی ھوئی
پیاز
ہری مرچ
سفید زیرہ 
لال مرچ کُٹی ھوئی
سوکھا دھنیہ
پودینہ ؛؛؛ تھوڑا سا کٹا ھوا
اورنج فوڈ کلر ؛؛؛ 1pinch

سب چیزیں بیسن میں ملاکر اچھی سے مکس کرلیں۔
ڈیپ فرائے کرنے کیلئیے ایک پین،کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں۔
ایک نان کے اوپر سپون کی مدد سے بیسن کا مکسچرلگائیں اور اور نان کو آئل میں ڈال دیں۔بیسن کی کوٹنگ والی سائیڈ نیچے کی طرف ھو۔
جب نیچے سے پک جائے تو اس کو اوورٹرن کریں اور کچھ سیکنڈز بعد نکال لیں۔

اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔












Read More »

Maash Ki Daal ~ Urdu Recipe

0 comments

ماش کی دال

دال ماش۔۔آدھا کیلو

چکن اسٹوک ۔ایک ( نہ رہےاتنا تو ضروری نہیں مگر اس سے اور ذائقہ بڑھتا ہے)۔


ہری مرچ ۔۔ نو عدد یا جتنی مرضی ہو( چار ثابت چھوڑ کر باقی کی پیس کر رکھ لیں )۔


ہرا دھنیاہ ۔۔۔ایک گڈی(اوپر کی موٹی کاڑیاں کاٹ کر کچھرے میں ڈال دیے اب باقی گڈی کو بیچ سے کاٹ کرکاڑی والا حصّہ الگ باریک کاٹے لیجئےاور پتیوں والا حصّہ الگ سے باریک کاٹ کر فریج میں رکھے دیں


پیاز بڑی سائز کی ۔۔ دو عدد(باریک کاٹ کر زیادہ تیل میں تل کر گولڈن کرکے الگ سے فریچ میں کچھ دیر کے لئے رکھ دیے)۔


لہسن کی پوتی ۔۔ پانچ عدد(چھیل کر کچومر بناکر رکھ لیں)۔


ادرک لہسن پیسٹ ۔۔دو چائے کے چمچہ



بٹر چھوٹا سا ٹکڑا


تیل ۔ حسب مرضی


نمک ۔ حسبِ ضرورت


ترکیب۔۔۔




ماش کی دال کو پانی سے دھو کر دال میں قریب تین پیالی پانی،لہسن کا کچومر،چار ہری مرچ،چکن اسٹوک،بٹر،ہرے دھنیاہ کی کاڑیوں والا حصّہ نمک یہ ساری چیزیں شامل کرکے کوکر لگا کردرمیانی آنچ پر رکھ دیں۔تین دو سیٹی بجنے کے بعد کوکر اتر کر آنچ سے نیچے رکھدیے ۔


اب ایک بڑے پین میں دو کھانے کے چمچہ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ برون کریں پھر ہری مرچ ڈال کر تیل میں چمچہ گھمائے رنگ بدلنے لگے تو دال ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔


پھر ڈش میں نکلکر اوپر سے ہرا دھنیاں اور تلی ہوئی پیاز مسل کر ڈالدیں اور روٹی کے ساتھ کھائیں ۔۔



نوٹ


یہ دال کالی مرچ اور لال مرچ میں بھی بنائی جاتی ہے ۔بس ترکیب میں آپ کو بعد میں ہری مرچ کا پیسٹ جو ڈالا جاتا ہے اس کی جگہ کالی یا لال مرچ ڈالنا ہوگا۔۔



Read More »

Channa Aur Lobia Chat ~ Papri Chat ~ Urdu Recipe

0 comments

چنوں اور لوبیا کی چاٹ یا چاٹ پاپڑی


چنے ابلے ہوئے یا کین والے-----2 کپ
سفید لوبیا (بلیک آی بینز) ابلے ہوئے----- 2 کپ 
آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں نمک ڈال کر ابالے ہوئے----ایک کپ
ٹماٹر-- چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے--------ایک کپ
پیاز-- بریک کتری ہوئی ---آدھا کپ
چینی--- 3 ٹیبل اسپون
ایک چھوٹی ہری مرچ، ہرا دھنیہ اور تھوڑے سے پودینے کے پتے باریک کٹے ہوئے
املی کی چٹنی۔۔۔۔۔۔۔4/1 کپ
ٹماٹو کیچپ------4/1 کپ
لیمن کا جوس---ایک عدد
نمک---- حسب ضرورت
لال مرچیں---- آدھا چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ--- 2 چائے کے چمچے۔
اب ان سب چیزوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بینز اور چنوں کو بہت ذیادہ گلا ہوا یا کچا نہیں ہونا چاھئے بس درمیانے سے ہوں تو بیسٹ ہے۔ اب ان سب کو اچھی طرح ملا کر رکھ دیں آپکی چاٹ تیار ہے۔ اسکو کھاتے وقت وہ تمام چٹنیاں اس پر ڈال سکتے ہیں جو پہلے ہی بتا چکی ہوں ۔
پاپڑی
جب تک چاٹ کے یا دہی بڑوں پر کچھ کرسپی(پاپڑی) نا ڈالا جائے وہ کھبی مزے کی نہیں لگتی۔ پاپڑی بنانے کے بہت طریقے ہیں۔ جن میں سے دو بتاتی ھوں۔
 نمک پارے 
تھوڑا سا میدہ لے کر اس میں تھوڑا سا بیکینگ پاؤڈر ،اجوائین، نمک ،سفید زیرہ، تل ڈال کر پانی کے بجائے آئل سے آٹا گوندھ لیں۔ پھر اس سے بڑی سی روٹی بیل کر نمک پاروں کی شکل میں کاٹ کر فرائ کر لیں۔ بہت مزے کے نمک پارے تیار ہیں جو آپ بطور پاپڑی بھی یوز کر سکتے ہیں۔
  دال ماش کی پاپڑی
ماش کی دال کو گرم پانی میں ایک گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں پھر اس میں چٹکی بھر نمک، ذرا سی اجوائین، لال مرچ اور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر ببلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ عرف عام میں اسکو گرائینڈ کرنا بھی کہا جاتا ھے ۔ پانی صرف اتنا ھو کہ آسانی سے بلینڈ ہو جائے۔ اتنا ذیادہ پانی نا ہو کہ لسی یا شیک بن جائے۔ تھوڑا تھک ہونا چاہیے۔
اب آئل گرم کر کے چھوٹے چمچے یا چھننی میں گزار کر یہ آئل میں ڈالتے جائیں اور کرسپی کے ساتھ ساتھ ہلکے براؤن ہونے پر نکال کر نیپکن والی پلیٹ میں رکھتے جائیں۔ یہ بھی بہت ہی کرسپی بنتے ہیں۔ آپ تصویر میں بنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
چنوں کی چاٹ یا دہی بڑوں پر ڈال کر کھانے سے انکا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔






Read More »

Aalu Kay Samosay ~ Urdu Recipe

0 comments

آلو کے سموسے

ٹورٹیلا روٹی--- درمیانہ سائز ------- 10 عدد 

آلو---5

ہرے یا سوکھائے گئے پودینے کے چند پتے

انار دانہ ایک ٹیبل سپون

سفید ثابت دھنیہ- ایک چائے کا چمچہ (آپشینل)

نمک --------حسب ذائقہ

کٹی ہوئی لال مرچ-------1/2 چائے کا چمچہ

پسی ہوئی لال مرچ---------1/2 چائے کا چمچہ

ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں کٹی ہوئی حسب پسند۔


ایک پیالے میں تھوڑے سے آٹے کی لئی بنا کر رکھ لیں جو سموسوں کو بعد میں جوڑنے کے کام آئے گی ۔ 

آلو کو چھیل کر اور چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔

اسکے ساتھ ساتھ دوسرے چولہے پر تھوڑی سی املی میں نمک مرچ اور 4 چمچے چینی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔

اب آپ ایک ٹرے میں میں ہرا دھنیہ، ہری مرچ ، پودینے کے پتے سفید ثابت دھنیہ ،نمک مرچ انار دانہ ڈال کر مکس کریں۔

جب آلو ابل جائیں تو چھلنی میں ڈال کر سارا پانی نچوڑ لیں اور پہلے سے تیار آمیزے میں ملا دیں۔ اگر چاہیں تو مٹر بھی شامل کر سکتے ہیں، ( قیمہ اور چکن کی بھی یہی ترکیب ہو گی بالکل)

جب آمیزہ تیار ہو جائے تو ٹورٹیلا روٹی کو درمیان سے کاٹ کر دو حصے کر لیں اور اس آدھی کٹی ہوئی روٹی کے اندرونی ہر طرف کناروں پر چمچے سے آٹے کی لئی بنا کر اسکو سموسے کی طرح ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر شیپ دیں اور پھر جب وہ ایک کیف نما """کون" سی بن جائے تو اس میں اوپر سے آلو بھر کر منہ کو اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔ آپ میرے بنے ہوئے سموسوں کی تصویر کو غور سے دیکھیں تو بات سمجھ میں آئے گی۔

اب چولھے پر کڑھائی میں پہلے تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور پھر ہلکی آگ کر کے ذرا ٹھنڈا ھونے دیں۔ جب ھلکا ھلکا گرم ہو تو ایک سموسہ ڈال کر دیکھیں۔ اگر وہ نارمل ھے کالا نہیں ھوا تو سمجھیں آپکا ٹمپریچر بالکل نارمل ھے ورنہ تیل کے ٹھنڈا ہونے کا ویٹ کریں ان سموسوں کو بہت ھلکی آنچ پر پکانا ھوتا ھے ورنہ باہر سے فورا جل جاتے ہیں اور اندر سے ٹھنڈے رہ جاتے ہیں۔ 

اگر آپ چایئں تو ایسے سموسے بنا کر فریز بھی کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر نکال کر ہلکی آگ میں فرائی کر سکتے ہیں۔

-----------------------------------------------------------------





Read More »

Hyderabadi Dahi Bhalley

0 comments

Click on Image to view large size


Read More »