Aalu Kay Samosay ~ Urdu Recipe
آلو کے سموسے
ٹورٹیلا روٹی--- درمیانہ سائز ------- 10 عدد
آلو---5
ہرے یا سوکھائے گئے پودینے کے چند پتے
انار دانہ ایک ٹیبل سپون
سفید ثابت دھنیہ- ایک چائے کا چمچہ (آپشینل)
نمک --------حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ-------1/2 چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ---------1/2 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں کٹی ہوئی حسب پسند۔
ایک پیالے میں تھوڑے سے آٹے کی لئی بنا کر رکھ لیں جو سموسوں کو بعد میں جوڑنے کے کام آئے گی ۔
آلو کو چھیل کر اور چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔
اسکے ساتھ ساتھ دوسرے چولہے پر تھوڑی سی املی میں نمک مرچ اور 4 چمچے چینی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔
اب آپ ایک ٹرے میں میں ہرا دھنیہ، ہری مرچ ، پودینے کے پتے سفید ثابت دھنیہ ،نمک مرچ انار دانہ ڈال کر مکس کریں۔
جب آلو ابل جائیں تو چھلنی میں ڈال کر سارا پانی نچوڑ لیں اور پہلے سے تیار آمیزے میں ملا دیں۔ اگر چاہیں تو مٹر بھی شامل کر سکتے ہیں، ( قیمہ اور چکن کی بھی یہی ترکیب ہو گی بالکل)
جب آمیزہ تیار ہو جائے تو ٹورٹیلا روٹی کو درمیان سے کاٹ کر دو حصے کر لیں اور اس آدھی کٹی ہوئی روٹی کے اندرونی ہر طرف کناروں پر چمچے سے آٹے کی لئی بنا کر اسکو سموسے کی طرح ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر شیپ دیں اور پھر جب وہ ایک کیف نما """کون" سی بن جائے تو اس میں اوپر سے آلو بھر کر منہ کو اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔ آپ میرے بنے ہوئے سموسوں کی تصویر کو غور سے دیکھیں تو بات سمجھ میں آئے گی۔
اب چولھے پر کڑھائی میں پہلے تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور پھر ہلکی آگ کر کے ذرا ٹھنڈا ھونے دیں۔ جب ھلکا ھلکا گرم ہو تو ایک سموسہ ڈال کر دیکھیں۔ اگر وہ نارمل ھے کالا نہیں ھوا تو سمجھیں آپکا ٹمپریچر بالکل نارمل ھے ورنہ تیل کے ٹھنڈا ہونے کا ویٹ کریں ان سموسوں کو بہت ھلکی آنچ پر پکانا ھوتا ھے ورنہ باہر سے فورا جل جاتے ہیں اور اندر سے ٹھنڈے رہ جاتے ہیں۔
اگر آپ چایئں تو ایسے سموسے بنا کر فریز بھی کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر نکال کر ہلکی آگ میں فرائی کر سکتے ہیں۔
-----------------------------------------------------------------
0 comments: