Pages

Sunday, 26 May 2013

Gulab Jaman ~ Urdu Quick Recipe


 کوئک انسٹینٹ گلاب جامن

اس طریقے سے صرف 30 منٹ میں گلاب جامن بن جاتے ہیں اور درمیان سے سخت بھی نہیں ہوتے

بسکوئک- دو کپ 
ہری الائچی -کچھ دانے
روح کیوڑہ- 3 قطرے
چینی 2 کپ
وپ کریم ایک پیکٹ۔

کھلے برتن میں چائے کا ایک کپ بسکوئک اور ایک وپ کریم 
( گول سا پیکٹ ملتا ھے ھر اسٹور پر آئس کریم کی طرح جما جما سا ھوتا ھے، عموما کیک وغیرہ کی آئسنگ بھی اسی وپ کریم سے بنتی ھے)

ان دونوں کو ملا دیں اور انکو 5 منٹ تک زور زور سے پھینٹیں اور 10 منٹ کے لئے سائڈ پر رکھ دیں۔ بعد میں بھی آپکو آمیزہ ذرا سخت لگ رہا ھو تو تھوڑا سا "گیلا" دودھ ڈال لیں اور اگر ضرورت سے زیادہ پتلا ھو گیا ھے تو گھر میں رکھا ھوا تھوڑا سا خشک دودھ ڈال دیں اور اس کے بعد گلاب جامن بنا کر رکھتے جائیں۔ ہر بار ہاتوں کو پانی سے ذرا سا نم کر لیں تو چپکتے نہیں ہیں۔۔
سب سے پہلے ایک بڑے اور قطر میں کھلے برتن میں 4 گلاس پانی اور 2 کپ شکر ڈال کر اس کو چولہے پر چڑھا دیں اور خوشبو کے لئے اس میں کچھ ہری الائچی اور تھوڑا------ 3 قطرے روح کیوڑہ ایسنس بھی ڈال دیں اور اس کو چولھے پر تب تک پکایئں جب تک پانی 2 سے 3 گلاس باقی رہ جائے اور تھوڑا تھک ہو جائے
اب چولہے کو صرف hot پر سٹ کر کے چھوڑ دیں یعنی آنچ کافی کم ھو
دوسرے چولہے پر ایک پین میں پہلے آئل کو اچھی طرح گرم کریں پھر بالکل ہلکی آگ کر کہ پہلے صرف ایک گلاب جامن ڈال کر دیکھیں کہ آپکو اندازہ ھو جائے جل رہے ھیں یا ٹھیک بن رہے ہیں۔ اگر وہ ٹھیک بن جائے تو اللہ کا نام لے کر باقی بھی ڈال دیں
اگر وہ سخت یا نرم ہے تو دونوں کو اوپر دیے گئے طریقے کے مطابق فکس کیا جا سکتا ہے۔
۔ مناسب آنچ دیکھ کر باری باری سارے ڈالتے جائیں ۔ انکو ہلکی آگ پر پکانا ضروری ہے۔ اپنی پسند کا رنگ ھو جانے پر نکال لیں اور شیرے میں ڈبوتے جا ئیں۔
آخر میں بڑی احتیاط سے سروینگ ڈش میں نکال کر کٹے ھوئے بادام اور پستہ وغیرہ سے گارنش کر کے گرم یا ٹھنڈا کسی بھی شکل پیش کریں اور سب کی دعایئں لیں۔

No comments:

Post a Comment