فش بریانی
اجزاء
مچھلی آدھا کلو
چاول آدھا کلو
تیل آدھا کپ
میتھی کے پتے چار گٹھی
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
دھنیا دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
زیرہ دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد (کٹے ہوئے
دہی ایک کپ
پیاز ایک کپ (تلی ہوئی
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
زردے کا رنگ تھوڑا سا
پانی حسبِ ضرورت
مچھلی مصالحہ حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں تیل گرم کریں۔
اس میں میتھی کے پتے، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، پسا زیرہ، نمک ، مچھلی مصالحہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب کٹے ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔
پھر دہی اور تلی ہوئی پیاز شامل کرکے مکس کر لیں۔
اب مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر مزید پانچ منٹ پکا لیں۔
آخر میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
چاولوں کو حسبِ ضرورت نمک اور پانی کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں۔
اَب ایک بڑی دیگچی میں ایک تہہ اُبلے ہوئے چاول کی لگائیں۔
اس پر تیار کیا ہوا مچھلی مصالحہ ڈال دیں۔ اُوپر بچے ہوئے چاول ڈال دیں۔
پھر زردے کا رنگ تھوڑے سے پانی میں گھول کر پھیلائیں اور پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
مصالحے دار فش بریانی تیار ہے۔
No comments:
Post a Comment