Channa Aur Lobia Chat ~ Papri Chat ~ Urdu Recipe


چنوں اور لوبیا کی چاٹ یا چاٹ پاپڑی


چنے ابلے ہوئے یا کین والے-----2 کپ
سفید لوبیا (بلیک آی بینز) ابلے ہوئے----- 2 کپ 
آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں نمک ڈال کر ابالے ہوئے----ایک کپ
ٹماٹر-- چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے--------ایک کپ
پیاز-- بریک کتری ہوئی ---آدھا کپ
چینی--- 3 ٹیبل اسپون
ایک چھوٹی ہری مرچ، ہرا دھنیہ اور تھوڑے سے پودینے کے پتے باریک کٹے ہوئے
املی کی چٹنی۔۔۔۔۔۔۔4/1 کپ
ٹماٹو کیچپ------4/1 کپ
لیمن کا جوس---ایک عدد
نمک---- حسب ضرورت
لال مرچیں---- آدھا چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ--- 2 چائے کے چمچے۔
اب ان سب چیزوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بینز اور چنوں کو بہت ذیادہ گلا ہوا یا کچا نہیں ہونا چاھئے بس درمیانے سے ہوں تو بیسٹ ہے۔ اب ان سب کو اچھی طرح ملا کر رکھ دیں آپکی چاٹ تیار ہے۔ اسکو کھاتے وقت وہ تمام چٹنیاں اس پر ڈال سکتے ہیں جو پہلے ہی بتا چکی ہوں ۔
پاپڑی
جب تک چاٹ کے یا دہی بڑوں پر کچھ کرسپی(پاپڑی) نا ڈالا جائے وہ کھبی مزے کی نہیں لگتی۔ پاپڑی بنانے کے بہت طریقے ہیں۔ جن میں سے دو بتاتی ھوں۔
 نمک پارے 
تھوڑا سا میدہ لے کر اس میں تھوڑا سا بیکینگ پاؤڈر ،اجوائین، نمک ،سفید زیرہ، تل ڈال کر پانی کے بجائے آئل سے آٹا گوندھ لیں۔ پھر اس سے بڑی سی روٹی بیل کر نمک پاروں کی شکل میں کاٹ کر فرائ کر لیں۔ بہت مزے کے نمک پارے تیار ہیں جو آپ بطور پاپڑی بھی یوز کر سکتے ہیں۔
  دال ماش کی پاپڑی
ماش کی دال کو گرم پانی میں ایک گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں پھر اس میں چٹکی بھر نمک، ذرا سی اجوائین، لال مرچ اور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر ببلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ عرف عام میں اسکو گرائینڈ کرنا بھی کہا جاتا ھے ۔ پانی صرف اتنا ھو کہ آسانی سے بلینڈ ہو جائے۔ اتنا ذیادہ پانی نا ہو کہ لسی یا شیک بن جائے۔ تھوڑا تھک ہونا چاہیے۔
اب آئل گرم کر کے چھوٹے چمچے یا چھننی میں گزار کر یہ آئل میں ڈالتے جائیں اور کرسپی کے ساتھ ساتھ ہلکے براؤن ہونے پر نکال کر نیپکن والی پلیٹ میں رکھتے جائیں۔ یہ بھی بہت ہی کرسپی بنتے ہیں۔ آپ تصویر میں بنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
چنوں کی چاٹ یا دہی بڑوں پر ڈال کر کھانے سے انکا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔






0 comments: