Maash Ki Daal ~ Urdu Recipe


ماش کی دال

دال ماش۔۔آدھا کیلو

چکن اسٹوک ۔ایک ( نہ رہےاتنا تو ضروری نہیں مگر اس سے اور ذائقہ بڑھتا ہے)۔


ہری مرچ ۔۔ نو عدد یا جتنی مرضی ہو( چار ثابت چھوڑ کر باقی کی پیس کر رکھ لیں )۔


ہرا دھنیاہ ۔۔۔ایک گڈی(اوپر کی موٹی کاڑیاں کاٹ کر کچھرے میں ڈال دیے اب باقی گڈی کو بیچ سے کاٹ کرکاڑی والا حصّہ الگ باریک کاٹے لیجئےاور پتیوں والا حصّہ الگ سے باریک کاٹ کر فریج میں رکھے دیں


پیاز بڑی سائز کی ۔۔ دو عدد(باریک کاٹ کر زیادہ تیل میں تل کر گولڈن کرکے الگ سے فریچ میں کچھ دیر کے لئے رکھ دیے)۔


لہسن کی پوتی ۔۔ پانچ عدد(چھیل کر کچومر بناکر رکھ لیں)۔


ادرک لہسن پیسٹ ۔۔دو چائے کے چمچہ



بٹر چھوٹا سا ٹکڑا


تیل ۔ حسب مرضی


نمک ۔ حسبِ ضرورت


ترکیب۔۔۔




ماش کی دال کو پانی سے دھو کر دال میں قریب تین پیالی پانی،لہسن کا کچومر،چار ہری مرچ،چکن اسٹوک،بٹر،ہرے دھنیاہ کی کاڑیوں والا حصّہ نمک یہ ساری چیزیں شامل کرکے کوکر لگا کردرمیانی آنچ پر رکھ دیں۔تین دو سیٹی بجنے کے بعد کوکر اتر کر آنچ سے نیچے رکھدیے ۔


اب ایک بڑے پین میں دو کھانے کے چمچہ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ برون کریں پھر ہری مرچ ڈال کر تیل میں چمچہ گھمائے رنگ بدلنے لگے تو دال ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔


پھر ڈش میں نکلکر اوپر سے ہرا دھنیاں اور تلی ہوئی پیاز مسل کر ڈالدیں اور روٹی کے ساتھ کھائیں ۔۔



نوٹ


یہ دال کالی مرچ اور لال مرچ میں بھی بنائی جاتی ہے ۔بس ترکیب میں آپ کو بعد میں ہری مرچ کا پیسٹ جو ڈالا جاتا ہے اس کی جگہ کالی یا لال مرچ ڈالنا ہوگا۔۔



0 comments: